پی ایس ایل: کرونا سے متاثرہ ایونٹ کے بقیہ میچز جون میں ہوں گے

01:04 PM, 11 Mar, 2021

نیا دور
پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچ جون میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا چھٹا ایڈیشن گزشتہ ہفتے کورونا کیسز کی وجہ سے غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔


ہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں ہوں گے۔


پی ایس ایل کے دوسرا مرحلہ اور فائنل میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے تاہم اب تمام میچز جون میں کراچی میں ہی ہوں گے جس کا فیصلہ بورڈ اور 6 ٹیموں کے نمائندگان نے ورچوئل اجلاس میں کیا۔


یاد رہے کہ رواں سال قومی ٹیم کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں اس لیے سب سے موزوں ونڈو جون ہی تھی۔
مزیدخبریں