پنجاب میں کرونا کی خطرناک نئی برطانوی قسم پھیل رہی ہے: یاسمین راشد

04:06 PM, 11 Mar, 2021

نیا دور
پاکستان اس وقت کرونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے اور ایسے میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا یے۔ اور اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کی برطانوی قسم پھیل رہی ہے، جو زیادہ خطرناک ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہےکہ لاہور میں 8 اور گوجرانوالہ میں 9 فیصد کورونا کیسزکی مثبت آنے کی شرح ہے۔ گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں لاہور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مخصوص اضلاع کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سکولز کالجز اور یونیورسٹیز 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک طرف پنجاب میں کرونا کی یہ صورتحال ہے تو دوسری طرف سندھ حکومت نے ابھی تک تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔
مزیدخبریں