پی ڈی ایم لانگ مارچ: نئے انتخابات کی جانب جانا پڑا تو جائیں گے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے

05:22 PM, 11 Mar, 2021

نیا دور
وزیر اعظم عمران خان نے نئے انتخابات کا عندیہ دیا ہے ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی اجازت دی جائے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا پُر امن احتجاج کی اجازت ہو گی مگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور اپوزیشن کے کیسز پر معافی پر نہیں ہوگی۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے تاہم انتظامی بنیادوں پر تبدیلیاں ضروری ہیں۔ کور کمیٹی میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں عوامی حمایت حاصل ہے، نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدنظر رکھنا پڑیں گے، کسی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام سینیٹرز اپنی حاضری یقینی بنائیں ، ایوان بالا میں کامیاب ہوں گے۔ ظہرانے میں نو منتخب سینیٹر ز کو ووٹ کے طریقہ کار سے آگاہ بھی کیا گیا۔
مزیدخبریں