مریم کو کچھ ہوا تو جنرل باجوہ، فیض اور عرفان ملک ذمہ دار ہوں گے: نواز شریف

06:35 PM, 11 Mar, 2021

نیا دور
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف  نے ایک ویڈیو میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔  انہوں نے ملک کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اور ایک اور جنرل عرفان ملک کے نام۔لے کر کہا ہے کہ مریم نواز کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر وہ باز نہ ائیں تو انہی کچل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو  پاؤں تلے  روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، رات کے وقت مریم نواز کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا اور اب انہیں دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وه باز نہ آئیں تو انہیں SMASH کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ آپ کر رہے ہیں اور کرچکے ہیں یہ جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جس ایمانی قوت سے جمہوریت کی جنگ لڑ رہی ہیں اللہ ان کا مدد گار ہے۔ انہوں نے ان تینوں آرمی افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو بتا دوں کہ آپ کو اس سب کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے سلیکٹڈ کو  اعتماد کا ووٹ دلوا کر بچایا۔

ہاد رہے کہ یہ الزام تب سامنے آیا ہے جب پیپلز پارٹی نے اعلان کر دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سینیٹ الیکشن میں نیوٹرل ہے۔
مزیدخبریں