رتو ڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 324 تک جا پہنچی

09:46 AM, 11 May, 2019

نیا دور
لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں موت کے کھیل کا رقص رک نہ سکا، مزید 49 مریض سامنے آنے کے بعد تعداد 324 ہو گئی ہے۔

انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق رتو ڈیرو میں آج 920 شہریوں کے خون کے نمونے لیے گئے جس میں سے 49 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 


نہوں نے کہا کہ 49 کیسز میں 38 بچے اور 11 خواتین شامل ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ 13 روز میں 7 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے اب تک 324 افراد میں آیچ آئی وی مثبت پایا گیا ہے۔




ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق ایچ آئی وی پھیلنے کی بنیادی وجہ سرنج کا ایک سے زائد بار استعمال ہونا ہے، بدقسمتی سے ایک سرنج دو سے چار مریضوں پر استعمال کی جا رہی تھی جب کہ ایچ آئی وی کے پھیلنے کی دوسری بنیادی وجہ غیر معیاری انتقال خون ہے۔


دوسری جانب ایڈز پھیلانے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر مظفر کو رتوڈیرو کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جس پر عدالت نے ڈاکٹرمظفر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔




مزیدخبریں