محسن نقوی وزیراعلیٰ نے پولیس جوانوں کی فرض سے لگن و جذبے کی تعریف کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب و لاہور پولیس کے بہادر اور جری جوانوں پر ناز ہے۔ آپ اپنے فرائض محنت اور پروفیشنل ازم سے سر انجام دے رہے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ فرائض سرانجام دینے والے پولیس جوانوں کو ہدایت کی کہ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کے روزمرہ معمولات میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ آپ اسی طرح مزید ہمت سے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں، ہم سب اور قوم آپ کے ساتھ ہے.
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال اور سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں سرجری کرانے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی عیادت کی۔
محسن نقوی نے سی ایم ایچ میں زیر علاج ڈی ایس پی بلال،کانسٹیبل شکیل اورسکیورٹی اہلکارفیصل کی بھی عیادت کی۔
محسن نقوی نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور پولیس و سیکیورٹی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی۔
محسن نقوی کی ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی،ڈی ایس پی بلال،کانسٹیبل شکیل اورسکیورٹی اہلکارفیصل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے والد اورڈی ایس پی بلال کی صاحبزادی کو حوصلہ دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زخمی افسروں اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیئے۔ جلاؤ، گھیراؤ اور پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔