'فوج عوامی رائے کو دباتی ہے تو 9 مئی جیسا ردعمل آتا ہے'

اعجاز حیدر کے مطابق ادارے کو سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہو گا کہ 9 مئی کو لوگ ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہوئے، فوج اور عوام کے بیچ یہ خلیج کیوں پیدا ہوئی۔ یہ لوگ پاگل تو نہیں تھے کہ اچانک اٹھے اور حملہ کر دیا جبکہ ان میں سے کئی خود فوجی گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے۔

01:11 PM, 11 May, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

9 مئی اگر 16 دسمبر 1971 سے بھی بڑا واقعہ ہے تو پھر اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تھیں۔ کس طرح لوگ 7 کلومیٹر پیدل چل کر کینٹ میں داخل ہو گئے، راستے میں پولیس نے انہیں روکا اور نا ہی فوج نے۔ تحریک انصاف کے رہنما احتجاج کرنے سے متعلق بیانات ضرور دے رہے تھے مگر کیا شواہد ہیں کہ انہوں نے واقعی حملہ کر کے املاک کو نقصان پہنچایا۔ 9 مئی کا ایک سیاق و سباق ہے کہ جب آپ لوگوں کی رائے کو دبائیں گے تو اس کا ردعمل ضرور آئے گا۔ یہ کہنا ہے سینئر صحافی اعجاز حیدر کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا ادارے کو سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہو گا کہ 9 مئی کو لوگ ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہوئے، فوج اور عوام کے بیچ یہ خلیج کیوں پیدا ہوئی۔ یہ لوگ پاگل تو نہیں تھے کہ اچانک اٹھے اور حملہ کر دیا جبکہ ان میں سے کئی خود فوجی گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ فوجی تنصیبات پر حملہ افسوس ناک ہے مگر یہ بھی سوچنا ہو گا کہ یہ حملہ ہوا کیوں۔ اس قسم کی توڑپھوڑ فوج کے لیے فائدہ مند ہے اور نا ہی ملکی سلامتی کے لیے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں