انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کوئی کرپشن نہیں کی: شہباز شریف نے نیب الزامات مسترد کر دیے

08:13 AM, 11 Nov, 2020

نیا دور

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کوئی بھی شواہد سامنےلانے میں ناکام رہا۔


لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ شہباز شریف اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کوئی بھی شواہد سامنے لانے میں ناکام رہا ہے، آشیانہ، رمضان شوگر یا کسی بھی کیس میں ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ  انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ مخالفین ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں، وہ تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں