پاکستان مسلم ن لیگ کی قائد اور پارٹی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گلگت میں ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنما ان وقت گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کر رہے ہیں جہاں دونوں کی چائے پر ملاقات ہوئی۔
12 منٹ کے دورانیے کی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی اور انتخابات پرتبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں مریم اور بلاول نے گارڈن میں چہل قدمی کےدوران بھی گفتگو کی۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
گیلپ پاکستان اور ایک غیر معروف نجی ادارے کے حالیہ ایک سروے میں گلگت بلتستان کے عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کو ووٹنگ کے لیے اپنی پہلی پسند قرار دیا جب کہ دوسرے نمبر پر پی پی پی ہے۔