'بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوائیں کہ وہ ورلڈکپ جیت کرسیاست میں حصہ نہیں لینگے'

07:31 AM, 11 Nov, 2021

نیا دور
پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُر امید ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں دلچسپ انداز میں تبصرہ بھی کر ڈالا ۔

رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے سیاست میں نہ آنے کا حلف لینے کا مطالبہ کردیا۔

عبدالقادر پٹیل، جو اپنی شعلہ بیانی کے باعث مشہور ہیں، نے قومی اسمبلی میں ٹیم پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی پر مبارک دی اور ٹیم کو تمام میچز جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

پی پی ایم این اے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹ میں پاکستان کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ بابر اعظم ورلڈکپ جیت کر آئیں تو اُن سے حلف لیا جائے کہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ دراصل کرکٹ ورلڈکپ میں کامیابی کے تناظر میں ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں۔

https://youtu.be/bH8Jjww6wsI
مزیدخبریں