سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو شہریت دینےکا اعلان

02:25 PM, 11 Nov, 2021

نیا دور
سعودی عرب نے اہم شعبوں سے وابستہ اور صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

سعودی شاہی فرمان کے مطابق ایسے تمام افراد جو سائنس، شعبہ طب اور اسلامی شریعت میں نمایاں کارکردگی کے حامل ہونگے، ایسے غیر ملکیوں شہریت دی جائے گی۔

شاہی فرمان کے مطابق اس کے علاوہ ٹیکنیکل، کھیل، کلچر، سائنٹیفک، قانون اور میڈیکل کے شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد سعودی شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ شاہی فرمان وژن 2030ء کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں ایسا ماحول پیدا کرنا جہاں دنیا بھر سے خصوصی مہارت کے حامل پیشہ ور افراد کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
مزیدخبریں