29 نومبر تک الٹی گنتی: اگلا آرمی چیف کون ہے؟ نجم سیٹھی نواز، عمران کی حکمت عملی پر

07:24 PM, 11 Nov, 2022

نیا دور
کور کمانڈر کانفرنس میں 90 فیصد کمانڈرز نے مارشل لاء کی مخالفت کی ہے۔ "وہاں یہ سوال اٹھایا گیا تھا لیکن اس پر دو سے تین جرنیلوں کے علاوہ کسی کی حمایت سامنے نہیں آئی”، نجم سیٹھی

کور کمانڈر کانفرنس میں جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ میں توسیع نہیں لینا چاہتا جس کا خیرمقدم کیا گیا۔ نئے آرمی چیف کے لئے تین سب سے سینیئر جرنیلوں کے نام حکومت کو بھیجے جانے پر کمانڈرز نے اتفاق کیا گیا ہے، نجم سیٹھی

کانفرنس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اگر حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے لئے ہماری مدد طلب کی جاتی ہے تو ہم سہولت کار کا کردار نبھانے کے لئے تیار ہیں مگر فریقین میں سے کسی پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالیں گے، نجم سیٹھی

شہباز شریف نے اگرچہ نواز شریف کے سامنے جنرل باجوہ کی مختصر مدت کی توسیع والا فارمولہ رکھا ہوگا جس کے مطابق وہ مئی یا جون میں الیکشن کروانے کے بعد ریٹائر ہوں گے، عمران خان بھی خاموش ہو جائیں گے، آئی ایم ایف سے پیسے بھی آ جائیں گے، نجم سیٹھی

 
مزیدخبریں