’دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے‘

11:23 AM, 11 Oct, 2019

نیا دور
مفتی عبدالقوی نے پیشگوئی کی ہےکہ 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمٰن پاکستان میں نہیں ہوں گے بلکہ طبی بنیادوں پر بیرون ملک چلے جائیں گے۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا اور دل کا دورہ بھی پڑتا ہے جس کی وجہ سے 26 اکتوبر کو مولانا کے جسم میں تبدیلیاں واقع ہونے پر طبیعت ناساز ہوجائیگی اور وہ وطن بدر ہوجائیں گے۔


مفتی عبدالقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو پانچ دن کا الٹی میٹم دیا کہ وہ آصف علی زرداری ، شہباز شریف، مریم نواز ، اچکزئی کو جاکر بتائیں کہ حضرت محمدؐ کو آخری نبی ماننے والا عمران خان پوری دنیا میں تحفظ نبوت کا کیس لڑ رہا ہے ، اگر مولانا فضل الرحمٰن نے ایسا نہ کیا تو 5 دن بعد علماء کی بڑی تعداد ان کے خلاف کھڑی کردیں گے۔

انہوں نے کہا زرد عمامہ پہن کر مولانا فضل الرحمٰن تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں، ہم امت مسلمہ کی اصل نمائندگی کررہے ہیں جب کہ وہ غریب عوام سےچندہ مانگ کر نہ صرف شرمندگی کا باعث بن رہے بلکہ زرد رومال کی طرح ان کا چہرہ بھی زرد ہورہا ہے، زرد رومال والےنظریاتی بنیں نفریاتی نہیں، مولانا فضل الرحمٰن عوام میں نحوست پھیلا رہے ہیں۔
مزیدخبریں