چنیوٹ میں میڈيا سے گفتگو میں کہا کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہيں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبرکو ہی کریں گے، آزادی مارچ نااہل اور ناجائز حکومت سے آزادی کی منزل پر ہی ختم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر راستہ روکا گیا تو راستہ کھولیں گے، وہ کسی اور کے بجائے پاکستان کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔