ذرائع مسلم لیگ ن کا بتانا ہے کہ پرویز ملک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج بھی انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف پرویز ملک کے بہت قریب تھے اور پارٹی میں ان کی تجاویز کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی۔
پرویز ملک این اے 133 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ پرویز ملک کے بیٹے اور ان کی اہلیہ بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔
پرویز ملک پانچ مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا ، اس کے بعد سال 2002 کے عام انتخابات میں معرکہ مارا ۔ وہ سال 2010 کے ضمنی الیکشن میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے سال 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔