میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلخانہ نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ یہ شخص اپنے شادی شدہ تعلقات کو لے کر کافی عرصے سے پریشان تھا، اسی معاملے پر اس کی اپنی اہلیہ کیساتھ لڑائیاں بھی ہوتی رہتی تھیں۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس نے اپنی جنسی کمزوری سے تنگ آ کر عضو تناسل کاٹ ڈالا۔
ادھر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ کافی زخمی تھا اور اس کے جسم سے کافی خون بہہ چکا تھا۔ اس کو علاج کیلئے لانے والے اپنے ساتھ اس کا کٹا ہوا عضو تناسل بھی لائے تھے۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم نے فوری طور پر اس شخص کو طبی امداد دیتے ہوئے عضو تناسل آپریشن کے ذریعے واپس جوڑنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے کیونکہ واقعہ کو دیر ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
نیروبی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے زخمی حصے کی مرہم پٹی کرکے خون کا بہائو روک دیا گیا ہے لیکن عضو تناسل کے ٹشوز مرجھانے کی وجہ سے ہم اس کا آپریشن نہیں کر سکے۔