کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کرگئیں، ساتھی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

03:46 PM, 11 Oct, 2021

نیا دور
قومی کرکٹر انور علی کی والدہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی ہیں، ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیساتھ اظہار تعزیت کی ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے یہ خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے دی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے عزیز دوست کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، اللّہ تعالیٰ اس مشکل گھڑی میں انور علی اور ان کے اہلخانہ کو صبر دے آمین۔



راشد لطیف، حسن علی، شرجیل خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی ساتھی کھلاڑی انور علی کی والدہ کے انتقال پر ان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

کرکٹر حسن علی نے اپنی ٹویٹ میں ان للہ وان علیہ راجعون لکھا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
مزیدخبریں