عثمان بزدار سے لاہور پولیس چیف کے بیان پر بار بار سوال، جواب نہیں دیا

11:10 AM, 11 Sep, 2020

نیا دور
گزشتہ شب کامران خان کے شو میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بار بار سوال کرنے پر بھی سی سی پی او کے ریمارکس سے متعلق سوال کا جواب نہ دے پائے۔

کامران خان نے جب پہلی بار عثمان بزدار سے سی سی پی او کے بیان کے بارے میں پوچھا تو وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ "دیکھیں خان صاحب ہم اپنے فرائض سے کسی بھی صورت غفلت نہیں برت سکتے، کیونکہ یہ پنجاب پولیس کی جوریس ڈکشن ہے اس لیے ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے"۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس پورے جواب میں کہیں بھی جو سی سی سی پی او کے ریمارکس سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا اس کا جواب وزیر اعلیٰ نے نہیں دیا۔

https://twitter.com/DunyaNews/status/1304120183049662469?s=20

یاد رہے کہ دودن پہلے گوجر پورہ ، لاہور کے قریب گاڑی کی گیس سے ختم ہونے کے بعد ایک عورت کو اپنے بچوں کے سامنے بندوق کی نوک پر دو افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون ، منگل کی رات لاہور سے شہر واپس آرہی تھی جب اس کی کار کا پیٹرول ختم ہو گیا۔

جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ اس خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا ، جس نے اسے وہاں آنے تک موٹر وے پولیس کو مدد کے لئے فون کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم ، موٹر وے پولیس آپریٹر نے خاتون کی مدد کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی بیٹ کسی کو تفویض نہیں کی گئی تھی۔
مزیدخبریں