نیا دور کو دستیاب ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صحافی بلال فاروقی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں مذہبی طور پر متنازع باتیں درج تھیں جب کہ پوسٹ میں مسلح افواج سے متعلق ایسی باتیں موجود تھیں جن کا دشمن اپنے استعمال کے لئے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
ان کے خلاف دفعہ نمبر پانچ سو پانچ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے تحت درج مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ صحافی بلال فاروقی کو انکے گھر سے اٹھایا گیا۔ جب کہ انکا فون لینے کے لئے ایک گھنٹے بعد پولیس اہلکار آئے تو انہوں نے انکی اہلیہ کو اسکی گرفتاری کے بارے میں بتایا۔
دوسری جانب سینئر صحافی اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم کی ٹویٹس کو بنیاد بنا کر انکے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/usmanmanzoor/status/1304490753712848897
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ابصار عالم نے افواج پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ’انتہائی نامناسب زبان‘ استعمال کر کے ’دستور پاکستان کے آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری‘ کا ارتکاب کیا ہے۔
یہ مقدمہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے حامی انصاف لائرز فورم کے ایک عہدیدار کی درخواست پر دینہ پولیس نے درج کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ’سابق چیئرمین ابصار عالم نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف انہتائی گھٹیا لینگویج استعمال کی ہے‘۔
https://twitter.com/AbsarAlamHaider/status/1304467803072847873