7 ملکوں کے خفیہ اداروں کے سربراہوں کی پاکستان آمد، علیم خان کا استعفا،اندر کی کہانی کیا ہے؟، فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کو مشورہ

07:44 PM, 11 Sep, 2021

نیا دور

علیم خان سیاست کو چھوڑ کر میڈیا گروپ چلانا چاہتے ہیں اور کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بھاری رقم دے کر سما ٹی وی خریدا ہے اور وہ میاں عامر کے ماڈل کو آئیڈئل سمجھتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کابینہ میں رہ کر سما ٹی وی وہ نہیں چلا سکتے۔ مزمل سہروردی خبر سے آگے میں



 



علیم خان کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی کی ایک بات ہے کہ یہاں سے نکلنے والے چاہے خود جائیں یا نکالے جائیں وہ کہتے یہی ہیں کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں۔ ناصر بیگ چغتائی خبر سے آگے میں



 



ہائبرڈ نظام کی عمر بہت کم ہوگی۔ یہ جس طرح سے جا رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن پر حملہ، اس سے پہلے ججز پر حملہ اس سے پہلے میڈیا اور پارلیمان پر حملہ۔ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف چوں نہیں ہوگی۔ لوگ بپھرے ہوئے ہیں۔ جب یہ نکلے تو پھر نہیں معلوم کہ کوئی اسے سنبھال سکے گا نہیں مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں



 



موجودہ الیکشن کمیشن جس احسن انداز سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے وہ قابل ستائش ہے ہمیں اس کی سپورٹ کرنی چاہیے۔ عرصہ سے جمہوریت پسند حلقے چاہتے تھے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد رائے رکھے اور آزادی سے کام کرے۔ رضا رومی خبر سے آگے میں


مزیدخبریں