قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو یہ کہہ کر حیران کردیا ہے کہ آپ آج کل میرے خوابوں میں آرہے ہیں۔
کولمبو میں تاحال ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے امکانات واضح نہ ہوسکے۔ اتوار کے روز غیر رسمی گفتگو کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ویرات کوہلی سے کہا کہ آج کل آپ میرے خوابوں میں آتے ہیں جس پر ویرات کوہلی حیران رہ گئے۔
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ وسیم بھائی، آپ کا کیا مطلب ہے؟ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے ویرات کوہلی کو بتایا کہ آپ کو میں آج کل ٹی وی سکرین پر بہت زیادہ دیکھتا ہوں اور یہ منظر میرے دماغ سے نہیں نکلتا۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی تینوں میچ ونرز ہیں اور ان جیسے کھلاڑی پاک بھارت ٹائی جیسے بڑے لمحات کیلئے ہیں۔ خاص طور پر پاک بھارت میچ کے وقت یہ لوگ پرفارم کرنا اور اپنے کھیل سے نتائج سامنے لانا جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف بھارت کی اننگز سپر فور مرحلے سے قبل کھیلے گئے میچ سے زیادہ جاندار رہی۔ کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے آفریدی اور نسیم شاہ کی سٹار جوڑی کے ہوتے ہوئے 50 سے زائد اسکور کیا تاہم پاکستان کی بولنگ تباہ کن رہی۔