ذرائع کے مطابق پہلے دن ہی نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف 7 بجے دفترپہنچ گئے لیکن اس وقت وزیراعظم ہاؤس کا عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا تاہم صبح سویرے وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پی ایم ہاؤس عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر دفتری اوقات صبح 8 بجےکردیے گئے ہیں جب کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ نے بھی اپنے عہدے کا چارج لےکر کام شروع کردیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔