کیا مریم نواز نے گزشتہ روز پلانٹڈ پریس کانفرنس کی؟ شہباز گل کی ویڈیو ٹویٹ

01:55 PM, 12 Aug, 2020

نیا دور
گزشتہ روز پاکستانی سیاست میں ایک بھرپور دن گزرا۔ مسلم لیگ نواز کی قائد مریم نواز نیب پیشی پر پہنچیں تو وہاں انکے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے مریم نواز کی گاڑی پر پتھراو کیا اور کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھراو کیا۔ اس موقع پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ اس کے بعد مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کی۔

اب تحریک انصاف کے شہباز گل کی جانب سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی ہے جس میں بظاہر یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ مریم نواز نے ایک پلانٹڈ پریس کانفرنس کی تھی۔ جس میں من پسند صحافیوں سے من پسند سوالات لینے کے لئے مینجمنٹ کی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ ماشاللہ نسل بدل گئی انداز وہی-مطمئن لبرلز کی نئی لیڈر-سوال پلانٹڈد جواب پلانٹڈڈ۔نالائقی ایسی کہ پہلا سوال ہی پلانٹڈڈ چاہئیے۔ چھوٹی مریم بتا رہی ہے ابھی رک جائیں چند سوال ہو لینے دیں۔جب عارف نے پلانٹڈ سوال پوچھا تو آنکھوں میں روشنی دیکھیں۔غلط کرنے پر شرمندگی کی بجائے اعتماد دیکھیں۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1293515277515268096

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ کہ مریم نواز اچانک مریم اورنگ زیب کو کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کچھ کہتی ہیں جس کے بعد مریم اورنگ زیب ایک مسیج ٹائپ کرتی ہیں جس کے بعد مبینہ طور پر عارف نامی صحافی کو کہتی ہیں کہ وہ سوال کرے۔

 

اس صحافی کے سوال کرنے پر مریم نواز قدرے پرسکون اور لطیف مزاج نظر آتی ہیں برعکس اس سے پہلے جب وہ سوالات سے کچھ چڑی ہوئی نظر آرہی ہوتیں ہیں۔ ان سے جو سوال کیا جاتا ہے وہ انکے والد کی خاموشی سے متعلق تھا جس پر انکا کہنا تھا کہ وہ خاموش نہیں ہیں مگر انہوں نے جو کرنا تھا وہ کرچکے ہیں۔
مزیدخبریں