کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں نے کی ہے، اسد عمر

10:29 AM, 12 Aug, 2021

نیا دور
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں کی طرف سے ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر نے اور اس سے قبل ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم شوع کرنے کی سفارش کی تھی۔ آزاد کشمیر کے انتخابات نے اب وہاں وبا کا پھیلاؤ بڑھانے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے اور اب وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/Asad_Umar/status/1425702023111094277

اسد عمر نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل بلاول بھٹو زرداری دھمکیاں دے رہے تے کہ اگر کراچی میں کورونا پھیلا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزرا ہوں گے لیکن اب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں کی طرف سے ہوئی ہے۔

https://twitter.com/Asad_Umar/status/1425703618217496582

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے ، جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی ، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔

 
مزیدخبریں