واہ اسلحہ فیکٹری کے حادثاتی دھماکے میں 3 افراد جاں بحق: آئی ایس پی آر

06:11 PM, 12 Aug, 2021

نیا دور
 پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ایک پلانٹ میں ہونے والے حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں 3 ملازم جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں حادثے کے نتیجے میں ہونے والا دھماکا تیکنیکی خرابی کے سبب ہوا۔  جس کے نتیجے میں پی او ایف واہ کے مذکورہ پلانٹ میں کام کرنے والے 3 ملازم جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے۔
مزیدخبریں