9 اگست کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی اور امریکی فرم فینٹن اورلوک کے درمیان یہ معاہدہ 6 ماہ کی مدت کیلئے تشکیل پایا اور ایڈوانس کی مد میں 50000 ڈالرز کمپنی کو دیئے گئے۔
معاہدے کے مطابق امریکی فرم ماہانہ 25000 ڈالرز کے بدلے پی ٹی آئی (پارٹی) کے تعلقات عامہ، میڈیا، انفارمیشن، میڈیا بریفنگ، آرٹیکلز اور براڈکاسٹنگ میں معاونت کرے گی اور پارٹی کے دیگر معاملات میں بھی لابنگ فرم کے طور پر کام کرے گی۔
یہ معاہدہ 6 ماہ کیلئے کیا گیا جو اگست 2022 سے شروع ہو کر جنوری 2023 پر ختم ہوگا، پارٹی کی جانب سے ایڈوانس مد میں 50000 ڈالر فرم کو دے دئیے گئے جبکہ معاہدے میں لکھا گیا اگست اور ستمر کے ایڈوانس اخراجات کی مد میں 5000 ڈالر ابھی واجب الادا ہیں۔
https://twitter.com/UzairYounus/status/1557820065361297408
اس سے قبل مارچ 2022 میں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان ایمبیسی نے Fenton/Arlock نامی اسی فرم کو ماہانہ $30,000 پر رکھا تھا۔
معاہدے کی مکمل تفصیلات دیکھئیے۔