ایکسٹینشن ملنی چاہیے یا نہیں، یہ ہمارا فیصلہ ہی نہیں ہے: بلاول بھٹو زرداری

11:16 AM, 12 Aug, 2022

عبداللہ مومند
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کی بات میرے علم میں نہیں اور ملنی چاہیے یا نہیں؟ یہ ہمارا فیصلہ ہی نہیں ہے۔

نیا دور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا پتہ نہیں کہ ایکسٹینش دینے کی بات چل رہی ہے۔ اس پر ان سے سوال پوچھا گیا کہ ایکسٹینشن ملنی چاہیے یا نہیں؟ اس پر انہوں نے کہا یہ ہمارا فیصلہ ہی نہیں ہے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1558038941789556739?s=20&t=DmsadDxMNva7WlA39ZBNBg

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کشمیر کاز پر بات کرتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ ہمارے اندرونی مسائل جن میں لاپتا افراد کا بھی مسئلہ ہے، انھیں بھی ایڈریس کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے اندرونی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن جہاں تک مسئلہ کشمیر کی بات ہے تو وہ ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے۔

 
مزیدخبریں