سابق جوڑے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، روپرٹ مرڈوک اور سابق ماڈل اور اداکارہ جیری ہال نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی ہے۔
جیری ہال نے یکم جولائی کو لاس اینجلس میں 91 سالہ مرڈوک سے شادی کے چھ سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ مرڈاک کے وکیل روپرٹ کوہن اور جیری ہال کے اٹارنی جوڈی پوہلر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان نے جمعرات کو تصدیق کی کہ جوڑے نے اپنی طلاق مکمل کر لی ہے لیکن دونوں نے " اچھے دوست'' بن کر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق ماڈل جیری ہال نے لاس اینجلس سپیریئر کورٹ میں اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ مرڈاک کے اثاثوں اور قرضوں کی مکمل نوعیت اور سائز کو نہیں جانتیں، اور معلومات کی تصدیق ہونے پر اس درخواست میں ترمیم کریں گی۔خیال رہے روپرٹ مرڈاک کی یہ چوتھی طلاق ہے۔