معلومات کے مطابق جب وہ چوتکوا انسٹی ٹیوٹ میں اسٹیج پر لیکچر دینے جا رہے تھے، اسی وقت ایک شخص نے ان پر چاقو مارنا شروع کر دیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان رشدی پر 1988 سے ایران میں پابندی عائد ہے ، ان کو واجب القتل قرار دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/NotThatRKelly/status/1558110761217654787?s=20&t=ugOD2KhY2oeyRpqvi_28Iw
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو سٹیج پر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شرکاء واقعہ کے فوراً بعد سٹیج پر پہنچ رہے ہیں۔ حملہ آور کو جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے پکڑ لیا تھا۔ مسٹر رشدی کی حالت فی الحال معلوم نہیں ہے۔
https://twitter.com/disclosetv/status/1558111458201899008?s=20&t=ugOD2KhY2oeyRpqvi_28Iw