پاکستان کی15 کمپنیاں مورگن سٹینلے انڈیکس میں شامل

مورگن سٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مزید41 کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹس سمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس طرح گلوبل انڈیکسز میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 16 سے بڑھ کر 58 ہو جائے گی۔

12:54 PM, 12 Aug, 2023

نیا دور

مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس کے علاوہ مورگن سٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مزید41 کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹس سمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس طرح گلوبل انڈیکسز میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 16 سے بڑھ کر 58 ہو جائے گی۔

 انرجی، سیمنٹ، بینک، فرٹیلائزر مینوفیکچرر، ٹیکنالوجی اور آٹو موبائل سے متعلق کمپنیوں کو انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ایم ایس سی آئی کے اس فیصلے سے عالمی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس طاہر نے کہا ہے کہ اس اعلان سے پاکستان کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی قدر 0.6 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد پر پہنچ جائے گی۔ جس کا فائدہ پاکستانی کمپنیوں کو ہوگا اور اس طرح غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے۔

سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔گزشتہ 6 ہفتوں میں غیر ملکی کارپوریٹس نے 27 ملین ڈالر کی خریداری کی ہے۔

مزیدخبریں