انہوں نے مطیع اللہ جان ایم جے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وکیلوں نے ڈاکٹروں کے خلاف پہلے قانونی راستہ اپنایا مگر کچھ نہ ہوا۔
حامد خان نے کہا کہ اس واقعے پر وکلاء کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ آئندہ سے کوئی مزاحمت کی تحریک جنم نہ لے سکے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہاں مجھے تو یہ نظر آیا کہ وکلاء کو مار پڑ رہی تھی، کل جنھوں نے حملہ کیا وہ وکلاء نہیں تھے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ کالے کوٹ میں گلو بٹوں کو بھیجا گیا تاکہ وکلاء بدنام ہوں۔
رضا ربانی، حامد خان اور لطیف کھوسہ کی وکیلوں کے ہسپتال پر حملے کے بارے میں رائے اس ویڈیو میں دیکھیے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=10&v=dgZU7zKGo10&feature=emb_logo