مصطفیٰ نواز کھوکھر حقیقی بھٹو اسٹ: 'یہ وہ سیاست دان نہیں جو کہیں کہ جناب آپ کا فرمایا حکم ہے'

03:57 PM, 12 Dec, 2020

ارشد سلہری
پیپلزپارٹی کی سیاست نوجوانوں سے نکل کر جوڑ توڑ اورڈرائینگ رومز تک محدود تھی جب مصطفیٰ نواز کھوکھر نےاس وقت ہوا کے برعکس پیپلزپارٹی میں انٹر ی دی اور بھر پور طریقے سے اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کیا۔ پیپلزپارٹی کے سابق سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھو کھر کے سپوت ہونے کے باوجود خاندانی سیاست کے امین نہیں ہیں اور نہ روایتی نوجوان سیاسی رہنماؤں کی طرح ان کا سفر ہے۔
والد کی انگلی پکڑ کر سیاست میں نہیں آئے ہیں ۔ حاجی نواز کھوکھر چاہتے تو مصطفیٰ کو ایم پی اے ،ایم این اے بنوا سکتے تھے۔ مگر انہوں اپنے سپوت کو لیڈر بنانے پر ترجیح دی اور حصول تعلیم کےلئے برطانیہ روانہ کرتے ہوئے اس امر کا خیال بھی رکھا کہ نوجوان کو سیاسی اور نظریاتی شعور سے لیس کرنا ہے۔ مصطفیٰ کوپیپلزپارٹی کے بنیادی فلسفہ اور سیاست کا امین بنایا۔ حقیقی بھٹو اسٹ تیار کیا ہے۔
مصطفیٰ اگر محض سیاست کرنے کے خواں ہوتے تو  مصلحت پسندی سے کام لیتے اختلاف کی بجائے جی حضوری کو ترجیح دیتے اور دوزانو ہوکر سر تسلیم خم کرتے کہ جناب کا فرمایا حکم ہے۔ مگر مصطفیٰ جس نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو جس کے وہ ترجمان بھی ہیں سےاختلاف کیا اور ترجمانی کے فرائض سے مستعفی ہوکر ثابت کیا کہ انہوں نے چاچا صفدر ہمدانی سے جوسیاسی سبق پڑھا ہےوہ مصالحت نہیں سیکھاتا ہے۔ احتلاف رائے اور مزاحمت ہی اس کی سیاست ہے۔ تحسین ہے کہ انہوں نے نظریات پر سودا بازی نہیں کی ہے۔اپنے نظریات پر کسی سیاسی مفاد کو ترجیح نہیں دی ہے۔

وہ چاچا صفدر ہمدانی جس نے میر مرتضیٰ اور کامریڈ شاہنواز کے ہمراہ  ضیا آمریت کےخلاف جدوجہد کا علم اٹھائے رکھا اور عمر بھر مزاحمت جاری رکھی ۔ مصطفیٰ برطانیہ میں دوران تعلیم دوسال تک  جلاوطنی کی زندگی گزارتے رہے۔ چاچاصفدر ہمدانی کے مہمان رہےاور کسب سیاست اور مذاحمت پاکر وطن واپس آئے اور پیپلزپارٹی میں بھٹو ازم کے پرچارک بن گے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت مصطفیٰ کی مزاحمت اور جذبات کے مظاہر 20 مارچ2020 کو نیب ہیڈکوارٹر کے سامنے دیکھ چکی ہے۔جب آصف زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس پارٹی کارکنوں پر لاٹھی چارج کررہی تھی۔یہ جذباتی مصطفےٰ ہی تھے جنہوں نے کارکنان کے ساتھ کھڑے ہوکر اک نیا تحرک پیدا کیاتھا جو مفاداتی اور جوڑ توڑ کی سیاست نے ختم کردیا تھا۔

پیپلزپارٹی کا حقیقی چہرہ بلاول یا کوئی اور نہیں ہے۔ مصطفیٰ ٰ اور مصطفیٰ جیسے لیڈر اور نوجوان ہیں جو پارٹی کے بنیادی نظریے پر کھڑے ہیں اور پارٹی کے اندر اور باہر نظریاتی لڑائی لڑرہے ہیں۔پیپلزپارٹی ملکی سیاست میں مزاحمت کی علامت رہی ہے۔آج بھی مزاحمت کی روایت کے امین صرف پیپلزپارٹی کے اندر ہیں ۔جن کی پارٹی کے اندر کشمکش جاری ہے اور جاری رہے گی۔
بلاول بھٹو زرادری کو بطور پارٹی چیئرمین اس امر کا ادراک کرنا ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکن پارٹی سے کس پوزیشن کی توقع کرتے ہیں اور کے کلیدی عہدوں پر کن لوگوں کی قیادت کے خواں ہیں۔مفاہمتی سیاست چاہتے ہیں کہ مزاحمتی سیاست کے خواہش مند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کو اس امر کی پڑتال کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے کہ پارٹی تنظیم میں فعالیت کتنی ہے اور فعال کردار کون ادا کرسکتا ہے۔
پیپلزہارٹی کی مرکزی تنظیم میں فعال اور متحرک قیادت کی ضرورت ہے۔ سیاسی تنظیم فلاسفر اور دانشور نہیں سیاسی کارکن چلاتے ہیں ۔تنظیم ہدف لیکر کام کرتی ہے۔تنظیمی عہدوں کےلئے صحت اور جوان لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ وقت اور عمر کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔
پیپلزپارٹی کی تنظیم میں فعالیت کی ضرورت ہے۔ جذباتی ،ولولہ انگیز اور پرجوش تنظیمی قیادت ہی ملک بھر میں پارٹی کو تنظیمی  طورفعال بنا سکتی ہے۔مصطفےٰ نوازکھوکھر سیاسی کارکن ہیں۔ جوان ہیں۔ پارٹی چیئرمین سے مطابقت رکھتے ہیں۔ حقیقی بھٹو اسٹ ہیں۔پیپلزپارٹی کی جنرل سیکرٹری شپ کے لئے موزوں ترین ہیں ۔جو پارٹی کو تیزی کے ساتھ فعال کرنے پوری اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو مصطفیٰ سے کارکنان کی ضرورت ہے جو خوش آمد اور جی حضوری کے بجائے اصولوں پر کھڑے رہیں اور ان میں اختلاف کرنے کی جرات ہو۔
مزیدخبریں