جب دلیپ کمار 10 ہزار کی عیدی ملنے پر بے چین ہوگئے

جب دلیپ کمار 10 ہزار کی عیدی ملنے پر بے چین ہوگئے


وہ پروڈیوسر کے گھر میں ان سے مل کر آرہے تھے۔ جنہوں نے خاص طور پر دلیپ کمارکو آج عید ملنے کے لیے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا تھا۔دلیپ کمار نے لفافے کو ٹٹولا تو انہیں تجسس ہوا ۔ گھر جانے سے پہلے انہوں نے سوچا کہ ذرا کھول کر تو دیکھیں تو صحیح کہ آخر عیدی کتنی ہے۔



لفافہ کھولا تو یکدم دلیپ کمار کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں ہونے لگے۔ ان کے ماتھے پر شکنیں پڑنے لگیں۔ سر کو کھجاتے ہوئے وہ گہری سوچ میں ڈوب گئے۔ گاڑی کی کھڑکی سے باہر جھانک کر دیکھا تو گھر قریب تھا لیکن انہوں نے بلند آواز سے ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’جہاں سے آئے تھے، وہاں واپس لے چلو۔‘ ڈرائیور ہکا بکا تھا لیکن صاحب کا حکم سر آنکھوں پر جبھی اُس نے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی واپس چندو لال شاہ کے گھر کی طرف دوڑانے لگا۔