'ثابت ہو گیا ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کے خلاف جھوٹے ریفرنس بنوائے'

ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس پر جنوری میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔ اس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے کیونکہ انتخابات آنے والے ہیں۔ ایک رائے ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس کیس سے انتخابات کے لیے بیانیہ دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

09:47 PM, 12 Dec, 2023

نیا دور
Read more!

نیب نے آج اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ العزیزیہ ریفرنس سے متعلق ان کے پاس شواہد نہیں تھے بلکہ انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رائے پر یہ ریفرنس دائر کیا تھا۔ بات سادہ سی ہے، نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنس جھوٹے تھے۔ محض اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کو نکالنا چاہتی تھی، ان کے پاس فوٹو کاپیاں بھی نہ ہوتیں تب بھی انہوں نے نواز شریف کو نکال دینا تھا۔ اس معاملے میں ملوث تمام لوگوں کو سزا ملنی چاہئیے۔ یہ کہنا ہے اسد علی طور کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں سید صبیح الحسنین نے بتایا آج ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ نے سوالات اٹھائے۔ چیف جسٹس نے 9 عدالتی معاونین مقرر کیے ہیں۔ جنوری میں اس ریفرنس پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔ اس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے کیونکہ انتخابات آنے والے ہیں۔ ایک رائے ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس کیس سے انتخابات کے لیے بیانیہ دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

عبداللہ مومند نے بتایا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں بتایا جا رہا ہے کہ 30 سے زیادہ لوگ شہید ہوئے ہیں اور کچھ سپاہی زخمی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری تحریک جہاد نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں