اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیس کا سارا بیک گراونڈ جانتا ہوں فیصلہ لکھنے کے مرحلے میں تھا،
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس کیس کے دوران بہت سے ایسے افسوس ناک واقعات ہوئے کہ میں کیس چھوڑ رہا ہوں اور کیس نئے بنچ کے لئے چیف جسٹس کو بھیج رہا ہوں۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے کہا کہ میرے کیس میں جواب وزارت دفاع نےنہیں کسی اورنےلکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمنی کا الزام لگانے والے ثابت کریں۔
اسد درانی مے مزید کہا کہ اسکےاداروں پر اثرات ہوں گے، آپ کو نہیں پتہ جج کیوں معذرت کرتے؟