وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی امیدواروں کے ناموں کا اعلان سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتھرڈ میں کیا۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1360136686223712256
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے فوزیہ ارشد اور وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار ہوں گے۔
فواد چوہدری کے مطابق پنجاب سے سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر کو انتخابی امیدوار چنا گیا ہے جبکہ باقی ناموں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
اسی طرح سندھ سے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1360136689713352704
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ سے موجودہ سینیٹر اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر ،محسن عزیز، دوست محمد اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1360136695778332672
واضح رہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی نے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند افراد سے باقاعدہ درخواستیں طلب نہیں کی تھیں۔