'خبریں قومی اتحاد کے لیئے مضر ہیں': چین نے بی بی سی ورلڈ کی نشریات پر پابندی عائد کردی

11:48 AM, 12 Feb, 2021

نیا دور
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے نئے سال کے موقع پر جاری ایک بیان میں انتظامیہ نے کہا کہ ایک تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ چین سے متعلق بی بی سی ورلڈ نیوز کی رپورٹس قواعد کی 'سنگین خلاف ورزی' کے زمرے میں آتی ہیں، جس میں چین کے قومی مفاد اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے سے متعلق خبریں بھی شامل ہیں.

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ وجوہات کی بنا پر بی بی سی ورلڈ نیوز چین میں غیر ملکی نشریاتی اداروں کے لیے بنائی گئی شرائط پر پورا نہیں اترتا اور اگلے سال نشریات تک جاری رکھنے کے لیے دی گئی درخواست منظور نہیں کی جائے گی.

بی بی سی نے معاملے پر تاحال اپنا ردعمل نہیں دیا۔

یاد رہے کہ برطانوی میڈیا ریگیولیٹر آفکوم نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس (سی جی ٹی این) کا برطانیہ میں نشریات کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا جبکہ ہانگ کانگ کے معاملے پر چین اور برطانیہ کے درمیان لفظی جھڑپیں بھی ہوئیں تھیں۔
مزیدخبریں