سینیٹ الیکشنز: نیب کا خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم، سینیٹ کے امیدواروں کا 'ریکارڈ' 'چیک' کرے گا

04:41 PM, 12 Feb, 2021

نیا دور
سینیٹ الیکشن کے عین موقع پر نیب متحرک ہوگیا ہے۔ اور اسکا ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے والوں پر نظر رکھے گا۔ ذرائع  کے مطابق نیب کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا گیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔


خیال رہےکہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائے گا جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ نیب پر سیاسی انجینئرنگ میں استعمال ہونے کا الزام ہے۔
مزیدخبریں