اپوزیشن اگلے 50 دنوں میں اقدام کرے، شہباز، حمزہ پر فرد جرم عائد، شہباز شریف کو گرفتار کیا تو جواب دیں گے، پی ایم ایل این

11:48 AM, 12 Feb, 2022

نیا دور

اس وقت جو افواہیں گردش کر رہی ہیں، ان کے بارے میں ہم زیادہ ذکر نہیں کر سکتے۔ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان اپریل میں کچھ اعلانات کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس کے ذریعے وہ اسٹیبلشمنٹ کا نیوٹرل ہونا ٹیسٹ کرینگے تاکہ اگر اپوزیشن نے کوئی غلط فہمی پال رکھی ہے تو وہ دور ہو جائے، نجم سیٹھی



 



عمران خان کیلئے حالات آہستہ آہستہ ناسازگار ہونا شروع ہو جائیں گے۔ جن ستونوں پر ان کا سہارا تھا وہ ان سے پیچھے ہٹیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ بھی اس وقت ماضی کی طرح ستون بننے کیلئے تیار نہیں ہیں، نجم سیٹھی



 



بس دو تین ایشوز پر بات چیت چل رہی ہے۔ میرے خیال میں مسلم لیگ ن کے پاس نمبر گیم پوری ہو چکی ہے جس کے ساتھ وہ یہ اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ چودھری برادران اور جہانگیر ترین کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، نجم سیٹھی



 



عوام عمران خان کو ایک دن بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ وہ عوام کی طاقت سے ڈریں اور اس سے پہلے ہی کوئی معاملہ کرلیں تاکہ عوام کے نمائندے ایوان میں آ جائیں اگر ان کو روکا گیا تو ایک طوفان کھڑا ہو جائے گا، نجم سیٹھی



 


مزیدخبریں