یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک ہفتے بعد قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، اشیاء خوردونوش مزید مہنگی، اعلامیہ جاری 

12:33 PM, 12 Jan, 2021

عبداللہ مومند







یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خورد و نوش مزید مہنگی کردی گئیں اور مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا. یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا جبکہ کوکنگ آئل 27 روپے تک فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے.


اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ اڑھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے تک فی کلو مہنگے کئے گئے تھے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل بھی 17 روپے تک فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا.
















مزیدخبریں