پاکستان سے بلاول ،آصف زرداری کو جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

05:47 PM, 12 Jan, 2021

نیا دور
حال ہی میں امریکہ میں صدارتی الیکشن ہوئے جس کے نتیجے میں ڈیموکریٹک امیدوار  جوبائڈن فاتحے قرار پائے۔ ان کی حلف برداری کی تقریب 20جنوری کو وائٹ ہاوس میں ہونے جا رہی ہے اسی سلسلے میں پوری دنیا کی اہم شخصیات کو شرکت کے لئے  دعوت نامے بجھوائے جا رہے ہیں ۔  پاکستان میں یہ دعوت نامےآصف ذرداری اور  بلاول بھٹو زرداری کو موصول ہوئے ہیں ۔

ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ تجزیہ کاروں کی رائے کے مطابق  پیپلز پارٹی  کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والےیہ  دعوت نامے نہ صرف  ان کے امریکی انتظامیہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں بلکہ اس طرف بھی اشارہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں امریکی حکومت  کے پاکستانی حکومت  کے ساتھ کیسے تعلقات ہوں گے؟
مزیدخبریں