کچھ بھی نہ کر کے پیسہ کیسے کمایا جاسکتا ہے؟ انتہائی سست نوجوان نے بتا دیا

12:13 PM, 12 Jan, 2022

نیا دور
دنیا میں مختلف طرح کے نکمے اور کاہل انسان پائے جاتے ہیں لیکن اس نکمے پن اور کاہلی پر انہیں لوگوں کی جانب سے صرف باتیں ہی سننے کو ملتی ہیں لیکن جاپان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو کچھ نہ کرکے پیسے کماتا ہے۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شوجی موریموٹو کچھ نہ کرنے پر اپنی خدمات کرائے پر دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ جاپانی شہری لوگوں کے لیے کچھ نہ کرکے پیسہ کماتا ہے، اس کی خدمات صرف اس لیے لی جاتی ہیں جس میں اگر کوئی شخص تنہا لنچ یا ڈنر کررہا ہو، یا سفر کررہا ہو، تو شوجی اسے پاس بیٹھا دیکھتا رہے تاکہ اس شخص کو تنہائی کا احساس نہ ہو۔

https://twitter.com/morimotoshoji/status/1478040110130425856

شوجی نے 2018 میں ملازمت چھوٹ جانے کے بعد ’کرائے پر کچھ نہ کرنے والا شخص دستیاب‘ کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل بنایا۔

رپورٹ کے مطابق اس سروس کو متعارف کرانے کے بعد اب تک 3000 لوگ اس سے رابطہ کرچکے ہیں جن میں باقاعدگی سے روزانہ 2 سے 3 لوگوں کا اضافہ ہوتا ہے جو شوجی کو کھانے اور سفر کے لیے کچھ نہ کرنے اور صرف پاس بیٹھنے کا معاوضہ دیتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوجی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ نہ کرکے اپنی خدمات کا معاوضہ وصول کرتا ہے جس کے لیے اسے کوئی خاص جدوجہد نہیں کرنی پڑتی، وہ بات چیت نہیں کرتا، اس کے برعکس چٹ چاٹ پر ردعمل کا اظہار کرتا ہے۔
مزیدخبریں