اب پی ٹی آئی کے ارکان بتاتے ہیں کہ انھیں فون آنا شروع ہو گئے: خواجہ آصف

03:34 PM, 12 Jan, 2022

نیا دور
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 74 سالہ تاریخ میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار رہا ہے۔ تاہم اداروں کا ظاہری طور پر سامنے آنا ٹھیک نہیں ہے۔ اب پی ٹی آئی کے اراکین بتا رہے ہیں کہ انھیں فون آنا شروع ہو گئے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ''بریکنگ پوائنٹ ود محمد مالک'' میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 90 فیصد ایشوز میں ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ اب پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو ورکنگ ریلیشن شپ بنا لینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی بینچز سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ کچھ ہونے والا ہے۔ اداروں کو سیاست سے فاصلہ رکھنا چاہیے، اس سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ خواجہ آصف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی خواہش ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق تاریخیں آگے کر لی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد جس طرح بنایا گیا تھا، اسی طرح ٹوٹ جائے گا۔ بتایا جائے کہ ایسا کون سا بحران ہے جس پر یہ حکومت قابو پانے میں کامیاب ہو سکی ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ضرور واپس آئیں گے، ہم اپنی مرضی سے انھیں پاکستان بلائیں گے۔
مزیدخبریں