گورنر پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں پرویز الٰہی نے جمعرات کو گورنر کو اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں سے زمان پارک میں ایک ملاقات کی تھی، جس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے کا حتمی فیصلہ لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 11 اور 12 جنوری کی رات کو پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا، پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کے 186 اراکین نے اعتماد کا ووٹ دیا تھا۔
قانون کے مطابق گورنر پنجاب کے ایڈوائس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھی 48 گھنٹے کے اندر اسمبلی از خود تحلیل ہو جائے گی۔