ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں دیکھنے میں آیا اور 29 روپے اضافے کے ساتھ ٹماٹر کی قیمت تقریباً 97 روپے ہے جبکہ اس کے بعد سب سے زیادہ اضافہ سرخ مرچ کی قیمتوں میں دیکھا گیا اور سرخ مرچ اور اس کی قیمت میں 16 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمتوں میں چار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چینی کی ایک کلو قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت 83 روپے ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتے پہلے چینی مالکان کے وکیل کو حکم دیا تھا کہ صارفین کو چینی ساٹھ روپے کلو پر فراہم کی جائے مگر مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی اور چینی کی قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں۔
ادارے نے مزید کہا ہے کہ بکرے، مرغی اور گائے کے گوشت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دودھ چاول، گُڑ اور چنا دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ادارے نے مزید کہا ہے کہ ملک میں دو چیزوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جس میں ایل پی جی سلنڈر اور بیس کلو آٹے کا تھیلا شامل ہے، جس میں چھ، چھ روپے کمی دیکھنے میں آئی۔