پی ٹی وی پر کشمیر کا متنازعہ نقشہ دکھانے کا معاملہ:2 ماڑے ملازمین کی قربانی دے کر منظور نظر افسران پھر بچا لئے گئے

12:58 PM, 12 Jun, 2020

نیا دور
پی ٹی نیوز کی انتظامیہ نے جلد بازی میں کشمیر نقشہ تنازع پر 2 ایسے افسران کو فارغ کیا ہے جن کا اس معاملے سے لینا دینا نہیں تھا نہ ہی انکے نام افسران کی اس فہرست میں شامل تھے جن کے خلاف انکوائری کی تجویز دی گئی تھی۔ اور یوں ان افسران کو بچایا گیا ہے جو انتظامیہ کے منظورنظر ہیں۔ اس حوالے دستیاب اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی کی انتظامیہ اس مسئلے کو ابتدا میں اتنا سنجیدہ نہیں لیا تھا۔

تاہم اپوزیشن کے شور مچانے اور سینیٹ کی کمیٹی  معاملہ جانے کے بعد 24 گھنٹے میں اس کی انکوائری مکمل کر کے دو افراد جن میں ایکٹنگ ڈائریکٹر  کرنٹ افئیرزچوہدری اکرم اور پروڈیوسر تیمور یونس کو فارغ جبکہ ریسورس پرسن ندا سجاد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کرنٹ افئیرز ہیڈ کترینا حسین اور کانٹینٹ ہیڈ  خاور اظہر کے تعلقات انتظامیہ کے ساتھ بہت بہتر ہیں۔

جس کی وجہ سے انہیں صاف بچا لیا گیا ہے ورنہ اصل ذمہ دار وہ تھے۔ یاد رہے کہ  6 جون کو پی ٹی وی کے دو پروگراموں میں کشمیر کا غلط نقشہ چلایا گیا جس میں کشمیر کو بھارت کے زیر انتظام کہا گیا جبکہ ایک نقشے میں کشمیر پاکستان کا حصہ نہ تھا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ عجلت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں 11 جولائی کو حاضری کے لئے دیکھائی جبکہ اس کمیٹی کا اجلاس موخر ہو چکا ہے۔
مزیدخبریں