تفصیلات کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ملزمان نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو گھمانے لے جانے کا بہانا بنایا اور ٹھنڈیانی روڈ پر گاڑی کے اندر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 8 جون کو واقعہ رونما ہوا جس کے بعد مقدمہ تھانہ نواں شہر میں 10 جون کو درج کرایا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی دھمتوڑ کی رہائشی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی ایس پی میرپور کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم کو ساتھیوں اور جائے وقوعہ پر استعمال کی گئی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے طبی معائنے میں ریپ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کے ڈی این اے سیمپل اکٹھا کر کے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔
خیال رہے کہ بچوں سے جنسی زیادتیوں کے واقعات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، دوسری جانب جنسی زیادتی کے ان واقعات پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے قوانین بھی کے باوجود ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔