آرٹسٹ سپورٹ فنڈ: سکروٹنی میں غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

08:45 AM, 12 Jun, 2023

حسن نقوی
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے آرٹسٹوں کی مالی امداد کی پچھلی سکروٹنی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر عامر میر کی زیر صدارت آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک بھی شریک ہوئے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ماتحت اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

میٹنگ میں مستحق آرٹسٹوں کی مالی امداد کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے آرٹس کونسلز کی سفارشات پر آرٹسٹوں کی مالی امداد کی منظوری دے دی۔

صوبائی وزیر ثقافت عامر میر نے سکروٹنی کمیٹی کو مزید فعال اور شفاف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کے عمل میں آرٹس کونسل کے سربراہان کی غفلت قابل قبول نہیں۔ پچھلی سکروٹنی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہو گیا۔

عامر میر نے کہا کہ آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کمیٹی میں فنکاروں کو مناسب نمائندگی دی جائے۔ آرٹسٹوں کی موجودہ لسٹ آئندہ سال معطل تصور ہو گی۔ تمام آرٹسٹ آئندہ سال کے لئے دوبارہ درخواستیں جمع کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن آرٹسٹوں نے ابھی تک رقم وصول نہیں کی ان کی رقم آئندہ سال کے بجٹ میں جمع کر لی جائے۔ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لئے اخبار اشتہار فوری جاری کیا جائے۔

وزیر ثقافت عامر میرمستحق آرٹسٹوں کی شمولیت کے لئے منظم اور مربوط آگہی مہم چلائی جائے۔ فنکاروں کی ملک کے لئےخدمات کے معترف ہیں۔ ہمارا مشن ہی فن اور فنکار کی خدمت ہے۔
مزیدخبریں