پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے خبردار ہے کہ موجودہ حکومت کو محض پانچ، سات ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے اور اس کے اتحادی بھی اس سے نالاں ہیں۔ اپوزیشن جب چاہے یکجا ہو کر موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اس وقت ملک کے مفاد میں نہیں ہے جس کے باعث ہم موجودہ حکومت کو برداشت کر رہے ہیں اور ہر مشکل مرحلے پر خواہ یہ معاشی بحران ہو، دہشت گردی کا معاملہ ہو یا پاک بھارت کشیدگی، اپوزیشن نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے تئیں موجودہ حکومت کو سپورٹ کیا ہے۔
https://youtu.be/23QLBHrBOio
انہوں نے کہا، ہم انتخابات کی شفافیت پر سنجیدہ نوعیت کے تحفظات رکھتے تھے لیکن موجودہ حکومت کو کبھی عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش نہیں کی۔