آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں کرونا وائرس کی تشخیص

07:29 AM, 12 Mar, 2020

نیا دور
آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس نے سوشل میڈیا پر خود اعلان کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن آسٹریلیا میں کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 63 سالہ ٹام ہینکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ریٹا اور میں آسٹریلیا میں موجود تھے، ہم دونوں کو تھکاوٹ کا احساس ہوا، نزلہ ہوا اور جسم میں درد بھی محسوس ہوا، ریٹا کو بار بار سردی بھی لگی اور بخار بھی چڑھا، جس کے بعد ہم دونوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا اور ہم دونوں میں ہی اس مرض کی تصدیق بھی ہو گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب آگے کیا کرنا چاہیے؟ میڈیکل آفیشلز کے کچھ پروٹوکولز ہیں جن کو فالو کرنا ضروری ہے، ہم دونوں کے کچھ ٹیسٹ ہوں گے، ہمارا معائنہ کیا جائے گا اور بالکل الگ رکھا جائے گا جب تک عوام کی صحت کے لیے ضروری ہوگا۔ 

واضح رہے کہ اداکار ٹام ہینکس اس وقت آسٹریلیا کے شہر کوئنزلینڈ میں امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ رپورٹس ہیں کہ ان کی اہلیہ ادکارہ و گلوکارہ ریٹا ولسن نے چند روز قبل آسٹریلیا کے شہر برسبین اور سڈنی میں کچھ کنسرٹس میں پرفارم بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں